ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا حرکت میں آ گئی، اس دوران تعمیرات م یں ناقص میٹریل کا استعمال کی شکایت پر کارروائی کی گئی، اس کے علاوہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا بھی انکشاف ہوا، اس پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن نے 54 لاکھ 75 ہزار روپے ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیئے۔
ضلع تورغر میں مچی پیک روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات پر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے انکوائری کی اور اس دوران ناقص میٹریل کے استعمال اور غبن سے قومی خزانے کو 54 لاکھ 75 ہشاور سے زائد کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا۔
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار سے 54 لاکھ 75 ہزار روپے ریکور کرکے سرکاری خزانے میں جمع کردی۔
