فی تولہ 2 لاکھ 88 ہزار700

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 88 ہزار700 روپے ہو گیا

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا جانے لگا ہے، حالیہ اضافے کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 88 ہزار700 روپے ہو گیا۔
گزشتہ روز سونا 2700 روپے سستا ہوا تھا، اس کے بعد ایک بار پھر سے سونے کی قیمت کو پر لگ گئے اور یکدم سے سونا فی تولہ 2 لاکھ 88 ہزار700 روپے ہو گیا۔
صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے اس کی حالیہ قیمتوں مِیں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔ ادھر دس گرام سونے کے نرخ میں بھی 1 ہزار 972 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 22 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 7263 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرک میں بگڑتی امن وامان صورتحال پر امن جرگے کا انعقاد، مسلح گروپوں کو ڈیڈلائن