شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت

شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک: ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سمیت زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس طلب کئے گئے ہیں۔
شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے طلب کئے گئے رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد ہوں گے۔
چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے بارے میں اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ماہ شعبان کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے، اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ شعبان کے چاند کی پیدائش پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 29 جنوری کی شام 5 بجکر 36 منٹ پر ہوئی ہے۔ اس لئے پاکستان میں شعبان کا چاند آج 30جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر اور خاتون اول کے آنے پر قوم پرتپاک خیرمقدم کرتی ہے، شہبازشریف