امریکی خاتون کا 20 ہزار ڈالر

19سالہ لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کا 20 ہزار ڈالر اور شہریت کا مطالبہ

ویب ڈیسک: 19سالہ لڑکے کی محبت میں آئی امریکی خاتون کا 20 ہزار ڈالر اور پاکستانی شہریت کا مطالبہ ، جہاں 2 بچوں کی ماں امریکی خاتون قیام پذیر ہیں وہاں کےمکین بھی پریشانی کا شکار ہیں۔
کراچی کے 19 سالہ لڑکے کی محبت میں مبتلا ہوکرامریکہ سے کراچی آئی امریکی خاتون نے گارڈن میں لڑکے کے اپارٹیمنٹ کے نیچے ڈیرے ڈال دیئے، جبکہ لڑکا گھر کو تالہ لگا کر فیملی سمیت غائب ہو گیا۔ پولیس اہلکار رات بھر خاتون کے ساتھ موجود رہتے ہیں، جبکہ بلڈنگ کے مکین اس صورتحال سے پریشانی کا شکار ہیں، اور انہوں نے حکومت سے جلد اس مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی خاتون نے پہلے امریکہ جانے سے انکار کیا اور پھر ایئرپورٹ سے گارڈن میں نوجوان کی بلڈنگ کے نیچے پہنچ گئی، جہاں شہری بھی بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔ پولیس خاتون کوسمجھا بجھا کر وہاں سے لیکر گئی لیکن چند گھنٹوں بعد خاتون دوبارہ وہیں آگئی۔
اونیجا نامی امریکی خاتون نے فلیٹس کی پارکنگ میں گزشتہ شام سے دھرنا دے رکھا تھا، لیکن اب اس نے بڑا مطالبہ بھی رکھ دیا، 19سالہ لڑکے کی محبت میں آئی امریکی خاتون کا 20 ہزار ڈالر اور پاکستانی شہریت کا مطالبہ ایسے وقت کیا گیا جب ان سے واپس جانے کا بھی کہا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ دو بچوں کی ماں اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی تھی اور 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی قیمت میں ایک روپے 22پیسے فی یونٹ کمی