ویب ڈیسک: رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی کی شرح 7اعشاریہ 2 فیصدپر آ گئی، جو کہ گزشتہ سال 28 اعشاریہ 8 فیصد تھی۔
وزارت خزانہ کے مطابق دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4 اعشاریہ 1 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو 80 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ شرح تبادلہ کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر سپلائی نے مہنگائی کم کرنے میں مدد دی۔ اس دوران سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق 23 جنوری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ایس پی آئی سینسٹیو پرائس اندیکس میں 0 اعشاریہ 77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، 51 اشیاء میں سے 12 کی قیمتوں میں کمی، 14 کی قیمتوں میں اضافہ، 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ یاد رہے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی کی شرح 7اعشاریہ 2 فیصدپر آ گئی، جو کہ گزشتہ سال 28 اعشاریہ 8 فیصد تھی۔
