پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ختم کرنے

خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی صدارت واپس لینے کے بعد سیکرٹریٹ کو بھی ختم کرتے ہوئے اسے کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حیات آباد یا ٹاؤن میں پارٹی سیکرٹریٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پارٹی سیکرٹریٹ کی وجہ سے متعدد رہنماؤں اور وکررز کو مشکلات کا سامنا تھا، پارٹی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو بھی نئے دفتر منتقل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی