Untitled 1 Recovered 2

دورہ انگلینڈ کیلئے شاہینوں کا پہلا کوورنا ٹیسٹ آج ہوگا

لاہور: دورہ انگلینڈ کیلئےاڑان بھرنے سے پہلے شاہینوںکا پہلا کورونا ٹیسٹ آج ہو گا،  کھلاڑیوں کےکورونا ٹیسٹ  لاہور،پشاور ،اسلام آباد اور کراچیمیں ہونگے  ، دوسرے مرحلے  کے کورونا ٹیسٹ 25 جون کو ہونگے ، قومی ٹیم 28 جونکو  چارٹرٖڈ فلائٹ سے انگلینڈ  روانہ ہوگی،

آج ہونے والے ٹیسٹوں کے نتائج ایک دن بعد مل جائیں گے ، جن کھلاڑیوںکا کورونا ٹیسٹ منفی آئے گا وہ 24 جون کو لاہور پہنچیں گے، دوسرے مرحلے کے ٹیسٹ 25جون کو ہونگے، دوسرا سیمپل دینے کے بعد کوئی کھلاڑی گھر نہیں جاسکے گا اور ہوٹل  سے  ہی دورے کے لیے  روانہ ہو گا،

کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کھلاڑی 28جون کو چارٹرڈ  فلائٹ سے مانچسٹر روانہ ہونگے ، پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچ کر دو ہفتے کے لیے قرنطینہ  کرے گی اور اس کے بعد  کھلاڑیوں کے انگلینڈ میں بھی کورونا ٹیسٹ ہونگےجس میں کلیئرنس کے بعد کھلاڑی پریکٹس میں حصہ لیں گے،

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز5اگست سے ہو گا۔