ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے آئینی بینچ کے 12 دسمبر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی۔ بیرسٹر گوہر نے درخواست میں استدعا کی کہ اپیل کو منظور کرتے ہوئے 12 دسمبر کا آئینی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کے خلاف درخواست خارج کرنے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تحریک انصآف نے آئینی بینچ کے 12 دسمبر کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ اپیل منظور کرتے ہوئے 12 دسمبر کا آئینی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جبکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی شق 2، 3، 4، 5 آئین سے متصادم ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں صدر پاکستان، سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آئینی بینچ نے پریکٹس پروسیجر آرڈیننس کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان سمیت دیگر کی دائر درخواستیں خارج کردی تھیں۔
یاد رہے تحریک انصاف نے آئینی بینچ کے 12 دسمبر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی۔ بیرسٹر گوہر نے درخواست میں استدعا کی کہ اپیل کو منظور کرتے ہوئے 12 دسمبر کا آئینی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
