ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے حکومت مذاکرات باقاعدہ طورپر ختم کرتے ہوئے اس سلسلے میں بنائی گئی کمیٹی تحلیل کر دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کی حیثیت رابطہ کمیٹی کی ہو گی،اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی تشکیل کیلئے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے تاخیری حربوں کو بے نقاب کر دیا،حکومت جھوٹا بیانیہ بنانے میں ناکام ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش بھی کی تھی ۔
