100گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار

اشیائے ضروریہ پر مشتمل 100گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

ویب ڈیسک: اشیائے خوردونوش ودیگر سامان پر مشتمل 100سے زائد گاڑیوں کاقافلہ پارا چنار پہنچ گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلے میں 35چھوٹی جبکہ65بڑی گاڑیاں شامل ہیں جن میں آٹا، گھی ، چینی ، سبزی ، فروٹ ، چکن ، اڈے و دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ قافلے سے کافی حد تک شہریوں کی ضروریات پوری ہوسکیں گی ۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا تھا کہ قافلے میں بعض بااثر تاجروں کی گاڑیاں شامل کرکے چھوٹے تاجروں کی گاڑیاں کئی کئی دن تک روک لی جاتی ہیںحکام نوٹس لیں ۔
تاجروں کے مطابق علاقے میں پیٹرول ، ڈیزل اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ شہر بھر میں نانبائی اور ریسٹورنٹس بھی گزشتہ دو ماہ سے بند پڑے ہیں ۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق ضلع کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکرزمسماری کاعمل بھی جاری ہے اس سلسلے میں آج مزید تین بنکرز کو بارودی مواد سے اڑادیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  وفاق کو اعتماد میں لیکر جلد وفد افغانستان بھیجیں گے،وزیراعلیٰ گنڈاپور