بیٹے اور بہو کو قتل

مردان میں باپ نے اپنے بیٹے اور بہو کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: مردان میں باپ نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے اور بہو کو قتل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مردان کاٹلنگ قاسمی میں پیش آیا جہاں ملزم مہاب علی عمرے کی ادائیگی کے بعد گھر لوٹا تھا کہ مقتول بہار علی اپنی بیوی سمیت والد کو مباکباددینے آیا تھا ۔
باپ بیٹے کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی جس کے بعد مبینہ ملزم مہاب علی نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے اور بہو کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5مارچ تک منظور