ویب ڈیسک: پولیس لائن دھماکے کی دوسری برسی کے موقع پر پولیس شہدا کی ایصال ثواب کیلئے مسجد میں ختم قران کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ایس ایس پی انو سٹی گیشن نور جمال، ایس پی کینٹ اعتزاف عارف، ایس پی ہیڈکوارٹرز حمید اللہ خان، ایس پی سکیورٹی بہار علی خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز راضی خان موجود تھے۔
اس موقع پر مسجد میں شہید ہونے والے شہدا کی بلند درجات کیلئے اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
شرکاء کہنا تھا کہ پشاور پولیس لائن مسجد میں ہونے والا دھماکہ ایک انتہائی افسوس سانحہ تھا، پولیس شہدا کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
پشاور پولیس شہد اور غازیوں کے ہر خوشی و غم میں برابر کے شریک ہے قرآن میں اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ شہید کبھی ھبی نہیں مرتے قیامت تک شہید ذندہ رہیں گے ۔
