شفقت ایاز کا خط

موبائل اور انٹرنیٹ سروس کا مسئلہ:معاون خصوصی شفقت ایاز کا پی ٹی اے کو خط لکھ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی شفقت ایاز نے انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کے مسائل پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ( پی ٹی اے ) کو خط لکھ دیا۔
اس سلسلے میں اپنے جاری بیان میں شفقت ایاز نے کہا ہے کہ پی ٹی اے حکام کو لکھے گئے خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا کے دفاتر میں موبائل سروس متاثر ہونے سے دفاتر میں کام میں خلل پڑ رہا ہے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پورے صوبے میں انٹرنیٹ کے مسائل درپیش آرہے ہیں جبکہ نوجوانوں کے آن لائن روزگار،اورسیز پاکستانی کے کاروبار بھی متاثر ہورہے ہے۔
خط کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کی بحالی کے لئے اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ہدایت پر انتظار پنجوتھا آئی ایل ایف کے نئےچیف آرگنائزرمقرر