شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا

شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، شب برت 13فروری کو ہوگی

ویب ڈیسک: ملک میں ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا،شب برات13 فروری کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا، اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہوئے۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کی ۔
ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے اور ان کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ یکم شعبان المعظم 31 جنوری 2025 بروز جمعتہ المبارک ہوگی جبکہ شب برات13 فروری کو ہوگی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملکی سلامتی، فلسطینی بھائیوں کی مشکلات کے حل کیلئے خصوصی دعا کی، اس کے علاوہ باران رحمت کیلئے بھی خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔
ملک میں شعبان المعظم کا آغاز 31جنوری 2025 سے ہوگا، اگر شعبان المعظم کا مہینہ 29دنوں کا ہوا تو پہلا روزہ یکم مارچ بروز ہفتہ ہوگااور اگر شعبان المعظم کا مہینہ 30دنوں کا ہوا تو ملک میں پہلا روزہ دو مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وفاق کو اعتماد میں لیکر جلد وفد افغانستان بھیجیں گے،وزیراعلیٰ گنڈاپور