ویب ڈیسک:صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک ماہ کے لئے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے تحت شہر میں ایک ماہ کے لئے اسلحہ کی نمائش اور کالے شیشوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی،اسلحہ نمائش اور کالے شیشوں پر پابندی ایک ماہ کیلئے ہو گی خلاف ورزی پر ذمہ دار افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے دفعہ144 لگائی گئی ہے ۔
