ویب ڈیسک: پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں پارا چنار کے رہائشی شخص کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں قاضی آباد قبرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پارا چنار کے رہائشی سید نقوی نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس کے افسران بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ۔
