ویب ڈیسک: لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ غزنی خیل کی حدود طور لونگ خیل سڑک پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار ادریس ساکن گورکہ سعید خیل کو شہید کردیا ۔
نامعلوم ملزمان شہید اہلکار کا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی لے گئے ۔
پولیس نے بتایا کہ شہید ہونے والا اہلکار چھٹی پر پولیس لائن سے گھر جارہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بن گیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں ۔
