ویب ڈیسک: ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے متنازعہ پیکا قانون میں ترامیم کیخلاف کل جمعہ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف ملک بھر میں صحافیوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔
اس سلسلے میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے کل جمعہ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے ۔
یوم سیاہ پر ملک بھر کے پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر سہ پہر ساڑھے 3 بجے سیاہ پرچم لہرایا جائے گا۔
لاہور پریس کلب میں بھی 31 جنوری کو 2:30 بجے دوپہر یوم سیاہ منایا جائے گا اور سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔
