ویب ڈیسک: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں مستحق بہنوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔
جمرود میں قائم بی آئی ایس پی دفتر کے دورہ کے موقع پر انہوں نے مستحق خواتین سے ملاقات کی، اور ان کے مسائل سنے۔ چیئر پرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ دورے کا مقصد بی آئی ایس پی کے رقوم کی ادائیگی کے طریقہ کار کو براہِ راست مانیٹر کرنا اور مستحق بہنوں کی شکایات سننا ہے، جو اس پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مستحق بہنوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں، ہماری کوشش ہے کہ بی آئی ایس پی کے تمام دفاتر کا دورہ کریں، تاکہ مستحق خواتین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
