دوہرے قتل کا ملزم گرفتار

مردان پولیس نے مہارت سے دوہرے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں پولیس نے مہارت سے دوہرے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا، اس سلسلے میں ایس پی صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس کالج کے طالب علم اور ان کے دوست کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ملزم نے کامرس کالج کے قریب دو ساتھیوں پر فائرنگ کی تھی، جس سے دونوں دوست موقع پر جاں بحق ہوئے اور ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد دوہرے قتل کا ملزم گرفتار کیا ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم دونوں دوستوں کو گاڑی سے اتار دیتا ہے۔
اس واقعہ کے بعد ایس پی صدر فیاض خان کی قیادت میں تھانہ صدر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کیس کے مرکزی ملزم صہیب ولد شمس الاسلام سکنہ ہوتی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے سابقہ دلبدی اور تکرار کی بنا پر کامرس کالج کے قریب دو نوجوانوں سدیس اور شہزاد قتل کیا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اغواء کر لیا