ویب ڈیسک: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم میں اختلافات ختم کرا کر قیادت کو ایک ساتھ بٹھا دیا، اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ ملک بھر کے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بہادرآباد کے دورے میں ایم کیوایم کی قیادت کے اہم رہنماؤں کو ایک ساتھ بٹھا کر ان کے مابین اختلافات ختم کرا دیئے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیوایم کو مزید مضبوط کریں گے، انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کا حسن ہے مگر کراچی، سندھ اور ملک کیلئے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ ہو یا وفاق، کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہرسطح پر آواز بلند کی جائے گی۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم میں اختلافات ختم کرا کر گورنر سندھ نے پارٹی رہنماوں کو ایک ساتھ بٹھا دیا.
