ویب ڈیسک: صحافیوں کا متنازع پیکا ترمیمی قانون کیخلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان، پی ایف یو جے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کی جانب سے متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، آج صحافی برادری احتجاجی ریلیاں نکالے گی، جبکہ اس دوران صحافی برادری سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کی کوریج سیاہ پٹیاں باندھ کر کرے گی۔
صدر پی ایف یوجے افضل بٹ اور جنرل سیکرٹری ارشد انصاری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیثی نے صدر مملکت سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جبکہ صدر کی جانب سے بغیر ملاقات ہی بل پر دستخط کر دیا گیا جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وکلا اور سول سوسائٹی کو متحرک کرنے کے لیے ملک گیر مہم شروع کی جائے گی، کالے قانون کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کی کال بھی دی جائے گی۔ صحافیوں کا متنازع پیکا ترمیمی قانون کیخلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان، پی ایف یو جے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔
