ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ترقیاتی فنڈز ریلیز اور وفاق کے زمے بقایاجات کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاق نے خیبرپختونخوا کے 2000 ارب سے زائد واجبات ادا کرنے ہیں .
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 30 ارب روپے اے ڈی پی کی مد میں جاری کر دیئے گئے، مذکورہ اے ڈی پی بندوبستی ضم اضلاع اور اے آئی پی کیلئے جاری کئے گئے . انہوں نے بتایا کہ 30 ارب روپے جون میں نہیں جنوری میں جاری کئے گئے ہیں .
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا کہناہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ترقیاتی بجٹ ہدف سے زیادہ خرچ کریں گے ، جبکہ اس مد میںآئی ایم ایف کیے سرپلس بجٹ اہداف پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، دوسری طرف وفاقی حکومت نے ابھی تک ضم شدہ علاقوں کے ترقیاتی اے آئی پی فنڈز جاری نہیں کیا ، جبکہ صوبائی حکومت نے اپنے بجٹ سے ضم اضلاع کیلئے فنڈز جاری کئے.
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے کہ جس کے وفاق کے زمے بقایاجات ہیں ، وفاق نے خیبرپختونخوا کے 2000 ارب سے زائد واجبات ادا کرنے ہیں ، ان میںضم اضلاع کے فنڈز شامل کیے جائیں تو 2500 ارب روپے سے زائد واجبات بنتے ہیں. باقی صوبے بھی بتائیں ،اگر وفاق کے زمے ان کے بقایاجات ہیں .
