ویب ڈیسک: واشنگٹن فضائی حادثے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس فضائی حادثے کا ذمہ دار بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی ہو سکتی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران بغیر ثبوت ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کے لوگوں کی بھرتیاں اس حادثے کی ذمہ دار ہو سکتی ہیں۔
اسی حوالے سے وزیر دفاع پیٹی ہیگ ستھ کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا جس دوران غلطیاں ہوئیں۔
اس واقعے کے پ س پردہ حقائق کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ نے ایلون مسک سے اختلافات کے باعث ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا، حادثے کے وقت ایف اے اے میں سربراہ اور نائب سربراہ سمیت 8 اہم آسامیاں خالی تھیں۔
یاد رہے گزشتہ روز واشنگٹن کے اوریگن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فضائی حادثے کا ذمہ دار بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی ہو سکتی ہے.
