امریکی فضائی حادثے میں پاکستانی خاتون

امریکی فضائی حادثے میں پاکستانی خاتون بھی جاں بحق

ویب ڈیسک: امریکی فضائی حادثے میں پاکستانی خاتون بھی جاں بحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں مسافر طیارے سے فوجی ہیلی کاپٹر کے ٹکرائے جانے کے واقعہ میں عسری حسین نامی ایک پاکستانی خاتون بھی جاں بحق ہو گئیں۔
عسری حسین کے شوہر حماد رضا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 30 جنوری کو رات 8 بجے کے قریب جیسے ہی طیارہ ریگن نیشنل ائیرپورٹ کے قریب پہنچا تو ان کی اہلیہ نے موبائل فون پر انہیں ٹیکسٹ میسج کیا کہ ان کا طیارہ لینڈ کرنے والا ہے۔
حماد نے جوابی پیغامات بھیجے تو وہ وصول نہیں کیے جاسکے جس کا مطلب انہوں نے یہ سمجھا کہ کوئی گڑ بڑ ہوگئی ہے۔ بدقسمتی سے عسری کا بھی یہ آخری پیغام ثابت ہوا۔
عسری حسین اس امریکی ائیرلائنز کی پرواز 5342 میں سوار تھیں جس سے امریکی فوج کا زیر تربیت بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اچانک ٹکراگیا تھا۔ عسری حسین ریاست کینساس کے شہر ویچیٹا میں کسی کام کے سلسلے میں گئی تھیں اور واپسی پر یہ ناگہانی آفت ٹوٹ پڑی۔
یاد رہے امریکی فضائی حادثے میں پاکستانی خاتون بھی جاں بحق ہو گئیں۔ عسری حسین کے شوہر حماد رضا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 30 جنوری کو رات 8 بجے کے قریب جیسے ہی طیارہ ریگن نیشنل ائیرپورٹ کے قریب پہنچا تو ان کی اہلیہ نے موبائل فون پر انہیں ٹیکسٹ میسج کیا کہ ان کا طیارہ لینڈ کرنے والا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے