ویب ڈیسک: مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی تنظیم سے جھڑپ میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں سے مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہمارا ایک فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 20 سالہ لیام ہازی کے طور پر کی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے 5 فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ یاد رہے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی تنظیم سے جھڑپ میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔
