ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد کا سلسلہ جاری، اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونیوالے 110فلسطینیوں کا غزہ اور مغربی کنارے میں استقبال کیا گیا۔ ریڈ کراس کی گاڑیاں فلسطینی قیدیوں کو لے کر رام اللہ اور غزہ میں داخل ہوئیں، جہاں رہائی پانے والے قیدیوں کا استقبال کیا گیا۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے عوفر جیل کے باہر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے منتظر فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ رہا ہونے والے 110 فلسطینیوں میں عمر قید کے 32 قیدی جبکہ 30 بچے بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے غزہ میں دو مقامات پر اسرائیلی یرغمالیوں اور تھائی باشندوں کو رہا کر دیا گیا، جبکہ مزید قیدیوں کا تبادلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ رہا ہونیوالے 110فلسطینیوں کا غزہ اور مغربی کنارے میں استقبال کیا گیا.
