پختونخوا حکومت کا پھرجوڈیشل کمیشن بنانے

9مئی واقعات، پختونخوا حکومت کا پھرجوڈیشل کمیشن بنانے پرغور شروع

ویب ڈیسک: 9مئی واقعات کی تحقیقات کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کا پھرجوڈیشل کمیشن بنانے پرغور شروع، پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے لیے دوبار خطوط لکھے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے 9مئی واقعات کی تحقیقات پر ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور شروع کردیا۔ حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے لیے دوبار خطوط لکھے ہیں، اس پر جواب نہ آنے کی صورت میں پارٹی نے ایک بار پھر معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس بار بھی اگر عدالت سے جواب نہ ملا تو حکومت اپنا کمیشن قائم کرے گی، تیسری درخواست دائر کی جائے یا پھر یاددہانی کے لئےعدالت کو خط لکھا جائے، اس حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے، عدالت کی جانب سے مناسب جواب نہ ملا تو پھر دیگر آپشنز موجود ہیں، کمیشن کسی ریٹائرڈ جج پر مشتمل ہوگا۔
دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے دوبارہ اس معاملے کو اٹھانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اس سے قبل محکمہ داخلہ کے ذریعے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی، دوسری بار ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ذریعے درخواست دائر کی، تاحال ان دونوں کا جواب نہیں ملا ہے۔
یاد رہے 9مئی واقعات کی تحقیقات کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کا پھرجوڈیشل کمیشن بنانے پرغور شروع، پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے لیے دوبار خطوط لکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  26ویں آئینی ترمیم کیلئے 75کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی،جنید اکبر