یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، اس حوالے سے آج فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
اس حالیہ اضافے کے مطابق پیٹرول 2 سے 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے، مٹی کا تیل اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ انٹر نیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر بھی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود حکومتی ٹیکس اور درآمدی لاگت کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی گئی ہے، جبکہ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آج کرے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل ہوگا۔

مزید پڑھیں:  دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کے فیملی ممبر کو ملازمت کی سہولت ختم