ویب ڈیسک: کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیاہے کہ 150 کے قریب پاکستانی کانگو کے گوما شہر میں خانہ جنگی کے باعث پھنسے ہوئے تھے، اس صورتحال میں مشرقی افریقی ملک نے پاکستانیوں کو اجازت دے کر ان کی مشکلات کم کر دیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا نے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی جس کے بعد 75 پاکستانی گوما سے روانڈا منتقل ہوگئے۔ دفتر خارجہ کی ج انب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کےلیے رہائش اور کھانے کا انتظام کرلیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے۔
