ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کےء مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، تحریک انصاف والے آجائیں آج رات 12 بجے تک، ملک کی بہتری کیلئے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا بیٹھیں بات کریں، 2018 کے بعد ہمیں گلہ تھا رزلٹ الٹ دیا گیا، انہوں نے حکومت بنائی، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے۔
مشیر وزیراعظم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے، ہمارا گزارا علی امین گنڈاپور کے ساتھ ٹھیک چل رہا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جگہ کوئی اور آئے گا تو اس کے ساتھ بھی ٹھیک ہی چلے گا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، تحریک انصاف والے آجائیں، بات چیت سے ہی تمام مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
