طورا وڑی قبیلے کا پولیو مہم

ہنگو، طورا وڑی قبیلے کا پولیو مہم کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو میں طورا وڑی قبیلے کے مشران نے ہائی سکول میں گیارہویں کلاس شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا، اور اس دوران مطالبات پورے نہ ہونے پر طورا وڑی قبیلے کا پولیو مہم کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق طوراوڑی قبیلے مشران نے یونین کونسل طوراوڑی میں پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، ہائی سکول طورا وڑی میں جب تک ہائیر سیکنڈری سکول کی کلاسیں شروع نہیں کی جاتیں، اس وقت تک علاقے میں پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رہےگا۔
ہائی سکول طوراوڑی کے طلباء نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا، اور اس دوران انہوں نے بھی پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلان کیا، قومی مشران نے کہا کہ گیارہویں اور بارہویں کلاسیں نا ہونے سے اکثر بچے دہشت گرد ی اور منشیات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، 3نام ارسال