خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور سرد

خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک: بالائی علاقوں میں بارش و برف باری کی پیشگوئی کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے کے بالائی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے، تاہم خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ ذرائع کے مطابق چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مالاکنڈ ،ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان ، بٹگرام ، مہمند ، باجوڑ ،کرم میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
گزشتہ روز چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، نوشہرہ ، مردان اور باجوڑ میں بارش ہوئی، سوات میں ہلکی برف باری بھی ہوئی جبکہ دیر میں 11 ، کالام میں 9 ، میر کھنی میں 7 ، دروش میں 6 ،مالام جبہ اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 4، پاراچنار اور مالم جبہ میں منفی 3 اور دیر میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یاد رہے بالائی علاقوں میں بارش و برف باری کی پیشگوئی کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل سے خط لکھ کر سیاسی این آر او مانگا جارہا ہے ، گورنر فیصل کریم کنڈی