ویب ڈیسک: سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14ہزار کی حد کو چھونے لگا، اس کے ساتھ ہی پی ایس ای میں تیزی کا عنصر دکھائی دینے لگا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 784 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 14ہزار کی حد چھونے لگا۔
گزشتہ روز بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا تھا اور 15 ارب 73 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 573 روپے مالیت کے 17 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار 205 شیئرز کا لین دین ہوا۔
