مکان میں آتشزدگی سے 9مال مویشی

دیر بالا، مکان میں آتشزدگی سے 9مال مویشی ہلاک، مکان خاکستر

ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا کے کارو درہ میں مکان میں آتشزدگی سے 9مال مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ مکان سامان سمیت خاکستر ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گل محمد نامی شخص کے مکان میں رات کے وقت اچانک اگ بھڑک اٹھی، جس سے 5 کمروں پر مشتمل مکان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
مکان میں آتشزدگی سے 9مال مویشی ہلاک ہو گئے، جن میں 4 گائے اور 5 بکرے شامل تھے۔ اگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، تاہم نقصان کا اندازہ 50 لاکھ بتایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز ڈرامے بازیوں کی بجائے علی امین کی طرح ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں