فیصل ترکئی کی حفاظتی ضمانت میں

پشاور ہائیکورٹ: شہرام ترکئی اور فیصل ترکئی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے شہرام ترکئی اور فیصل ترکئی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی شہرام ترکئی اور صوبائی وزیر فیصل خان ترکئی کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
عدالت نے شہرام ترکئی اور فیصل ترکئی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی، اس کے ساتھ ہی عدالت نے آئندہ سماعت تک درخواست گزاروں کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔
وکیل درخواست گزار محمد آصف بابر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں نے مقدمات تفصیل کے لئے درخواستیں دائر کی ہے، 21 جنوری کو عدالت نے کیس کی سماعت کی، جبکہ اس دوران عدالت نے حکومت سے مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے تحریری حکم نامہ میں حفاظتی ضمانت کا ذکر نہیں کیا، حفاظتی ضمانت دی جائے، اس پر عدالت نے دونوں بھائیوں شہرام اور فیصل ترکئی کو حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت کا دونوں درخواست گزاروں کو آئندہ سماعت تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے حلف اٹھا لیا