انسداد پولیو مہم کا 3فروری سے

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا 3فروری سے آغاز، 40ہزار ٹیمیں تشکیل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا 3فروری سے آغاز ہوگا، جس کیلئے 40ہزار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کرتے ہوئے 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نےانسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا 3فروری سے آغاز ہوگا اور یہ مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، جس کیلئے 40 ہزار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، مہم کے دوران 65 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائےجائیں گے۔
مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بعض علاقوں میں انسداد پولیو مہم رہ جاتی ہے، اس لئے خیبرپختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو کے لئے 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو موثر انداز میں مکمل کرنے کیلئےاقدامات کیے گئے ہیں، اپر اور لوئرکرم میں بھی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، ڈی ایچ اوز کو مہم کامیاب بنانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی سہولیات کو ممکن بنانے سمیت صوبے کے ہسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز کا مسئلہ بھی حل کیا جا رہا ہے، انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی بےدخلی بغیر غزہ کی تعمیرنو پر مصر اور اردن متفق