ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کی باتیں غیر متعلقہ ہیں، جبکہ حکومت کیخلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے۔ وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول نہیں کر سکتے، ان کے بیانات ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ابھی تو ہم نے مینڈیٹ کی بات بھی نہیں کی، جوڈیشل کمیشن پر ان کا یہ حال ہے تو مینیڈیٹ واپسی پر کیا جواب آئیگا۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اختیار میں کچھ نہیں، پرچی آنے پر وزیراعظم مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔
