ویب ڈیسک: عوام کیلئے بری خوشخبری، خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر سے پیداوار شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے خیبر پختونخوا میں نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے آگاہ کیا ہے کہ لکی مروت سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنوئیں سے تیل اور گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سمانسک فیلڈ سے ملنے والے قدرتی ذخائر کی اطلاع 13دسمبر 2024 کو دے دی گئی تھی۔ ادارہ کی جانب سے سٹاک مارکیٹ کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنوئیں سے یومیہ 8 اشاریہ 5 ایم ایم ایس سی ایف قدرتی گیس اور 610 بیرل تیل کی پیداوار ہو رہی ہے۔
خط کے مطابق گیس کو بیٹانی پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے ایس این جی پی ایل سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے، سمانسک فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد ورکنگ شیئر ہے، اس اقدام سے امکان ہے کہ جلد ہی عوام کو فوائد ملنا شروع ہو جائیں گے۔عوام کیلئے بری خوشخبری، خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر سے پیداوار شروع کر دی گئی ہے۔
