پارلیمنٹ اراکین کی تنخواہ 5 لاکھ

پارلیمنٹ اراکین کی تنخواہ 5 لاکھ سے متجاوز، سپیکر وڈپٹی سپیکر نظرانداز

ویب ڈیسک: سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے علاوہ پارلیمنٹ اراکین کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی، اس اضافے کے بعد پارلیمنٹ کا ہر رکن 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ لے گا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہو گا، جبکہ دوسری طرف سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر 2 لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کریں گے، سپیکر آفس کا کہنا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔ یاد رہے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے علاوہ پارلیمنٹ اراکین کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی، اس اضافے کے بعد پارلیمنٹ کا ہر رکن 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ لے گا۔

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی انتخابات، پیپلزپارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12مارچ تک مہلت