8فروری کے جلسے

پشاور: پی ٹی آئی کے 8فروری کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے 8فروری کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پشاور میں اہم اجلاس منعقدہوا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ارباب جہانداد کے حجرے میں 8فروری کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم این اے شیر علی ارباب ، پارٹی قائدین، ڈسٹرکٹ پشاور تنظیم اور تحصیل صدور نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف جنید اکبر خان کی ہدایات کے مطابق 8 فروری جلسے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔
باہمی مشاورت کے ساتھ صوبائی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف کے لیے نزد موٹروے ٹول پلازہ منتخب کیا گیا ۔
شرکاء کا کہنا تھا بہت جلد صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف جنید اکبر خان پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ کا دورہ کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبرپختونخوا نےملازمین برطرفی قانون 2025کو مسترد کردیا