پختونوں کا مینڈیٹ چھین کر

پختونوں کا مینڈیٹ چھین کر نابالغوں کے حوالے کردیا گیا ،ایمل ولی

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کے حوالے کردیا گیا ۔
مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ باچا خان کے نظریہِ اور ولی خان کی سیاست کر رہا ہوں، اے این پی پیکا ایکٹ کے خلاف ہے، اس معاملے پر ہم میڈیا کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے صوبے میں ایک سکول نہیں بنا سکتے، اب یونیورسٹیاں بیچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیا گیا، پہلے کٹے، بھینس اور گاڑیاں بیچ ڈالیں آخر میں توشہ خانہ فروخت کیا، گند کے خاتمے پر ہر کوئی خوش ہے۔
ایمل خان کا مزید کہنا تھا کہ باچا خان کے نظریہِ اور ولی خان کی سیاست کر رہا ہوں، اے این پی پیکا ایکٹ کے خلاف ہے، اس معاملے پر ہم میڈیا کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کا آرمی چیف کو تیسرا خط،انتخابی دھاندلی کا معاملہ اٹھادیا