چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
سلیکٹر اسد شفیق نے چیمپیئنز ٹرافی کے لئے 15 رکنی دستے کا اعلان کیا جس میں فخرزمان خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا (نائب کپتان )، بابراعظم، فخرزمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
قومی سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے، فخرزمان کے اوپننگ پارٹنر بابراعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، غیر قانونی ٹریول ایجنٹ ایف آئی اے کے ہاتھ لگ گیا