ویب ڈیسک: نوجوان کی محبت میں امریکہ سے پاکستان آنے والی خاتون وطن واپسی کے لئے مشروط طورپر رضا مند ہو گئی ۔
خاتون نے واپس اپنے ملک جانے کے لیے شرط رکھتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پیسوں کی کمی ہے، میں اپنے ملک میں واپس جانے کو تیار ہوں،مجھے نیویارک واپسی کا ٹکٹ دیا جائے۔
واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔
امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔
