زخمی اسسٹنٹ کمشنر پشاور منتقل

زخمی اسسٹنٹ کمشنر سعیدمنان ابتدائی سرجری کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سعیدمنان کو مزید علاج کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمی اسسٹنٹ کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار میں آپریشن کیا گیا ، ابتدائی سرجری و طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کیا گیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر بوشہرہ میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ میں امن واستحکام کیلئے لویہ جرگہ کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت