ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بینچ 7 فروری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
