ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کیا گیا ۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 257روپے 13پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
