ویب ڈیسک: اوگرا کی جانب سے عوام کو نیا تحفہ، ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 43 روپے 52 پیسے اضافہ، 11 اعشاریہ 8 کلو ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 2996 روپے 88 پیسے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کی جانب سے مہنگائی کے ستائے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ دیدیا گیا ہے، اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 43 روپے 52 پیسے اضافہ کر دیا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے ساتھ ہی 11 اعشاریہ 8 کلو کا سلینڈر 2996 روپے 88 پیسے کا ہو گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اضافے کے بعد گیس کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیہ میںبتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا تعین فروری 2025 کے لیے کیا گیا ہے۔
