کرم فائرنگ میں زخمی پولیس اہلکار

کرم فائرنگ میں زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ کرم فائرنگ میں زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، جس کی نماز جنازہ ادا کر کے آبائی قبرستان مِیں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار سید عاشق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، ہسپتال ذرائع نے پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید اہلکار فائر بندی کے بعد بوشہرہ میں تعینات تھا اور شام کے وقت نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں حالات کشیدہ ہیں، جبکہ مزید سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اسسٹنٹ کشمنر پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے، کہ اس دوران ان پر فائرنگ کر دی گئی، زخمی اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری طرف شہید اہلکار عاشق کا جنازہ پولیس لائن میں ادا کرکے آبائی گاؤں نورکی میں سپرد خاک کیا گیا، فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سمیت 06 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں اے سی سعید منان ، دو مقامی رہائشی اور تین پولیس اہلکار شامل ہیں۔
یاد رہے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ کرم فائرنگ میں زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، جس کی نماز جنازہ ادا کر کے آبائی قبرستان مِیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ گزشتہ روز بوشہرہ میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان سمیت 06 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وزیراعلی علی امین گنڈاپور صدارت کریں گے