ویب ڈیسک: کرم میں مسلح افراد کا ایک اور حملہ، بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور بھاگ نکلنے، پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے علاقے توت پیالہ میں مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ ایک اور حملہ کیا، اس موقع پر جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور فرار ہونے پر مجبور کر دیئے گئے۔
لوئر کرم کے علاقہ توت پیالہ میں مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں کیساتھ حملہ کر دیا، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں مسلح افراد راکٹ، گولے، پیٹرول و دیگر ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوئے۔ یاد رہے کرم میں مسلح افراد کا ایک اور حملہ، بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور بھاگ نکلنے، پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
